-
غزہ کے شہداء کی تعداد 47480 سے تجاوز کرگئی
Feb ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۶غزہ پٹی میں مزید ستائیس شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں منتقل کئے گئے ہیں جس کے بعد شہدائے غزہ کی کل تعداد سینتالیس ہزار چار سو ستاسی ہوگئی ہے۔ صیہونی دہشتگردی کے باعث تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے شہیدوں کی تلاش بدستور جاری ہے۔
-
لبنان پر صیہونی جارحیت پر عالمی خاموشی کی مذمت، لبنان کے رکن پارلیمنٹ
Feb ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۹لبنان کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم الموسوی نے اپنے ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے لبنانی حکومت سے اس کا ٹھوس مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
حماس نے اپنا لوہا منوا لیا، دہشتگرد اسرائیل اپنی ہی ریڈ لائن عبور کرنے پر ہوا مجبور
Feb ۰۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۲جنگ بندی معاہدے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کے چوتھے مرحلے میں آج حماس نے تین قیدیوں کو رہا کر دیا جس کے عوض صیہونی حکومت آج ایک سو تیراسی فلسطینی قیدیوں کو آزاد کر رہی ہے۔
-
فلسطین کاز: اسرائیل کے مقابلے میں حماس کی مسلسل کامیابی
Feb ۰۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۳نشر ہونے کی تاریخ 2025/2/1
-
حماس کے ایک قدم نے صیہونی دہشتگردوں کو ان کی اوقات دکھا دی، اسٹیج پر شہید الضیف اور ان کے بھائیوں کی تصویر، خاص پیغام
Feb ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۵تحریک حماس نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے وسیع پیمانے پر عوامی موجودگی اور حمایت ایک حقیقی ریفرنڈم ہے، اس بات پر زور دیا کہ صہیونی قیدیوں کی حوالگی کے اسٹیج پر شہید الضیف اور ان کے بھائیوں کی تصویر وعدہ وفا کا پیغام ہے کہ القسام کے جوان ثابت قدم ہیں اور اس راستے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
-
شام میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجیوں پر حملہ
Feb ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۱غاصب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فوجیوں پر شام کے نئے زیر قبضہ علاقوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔
-
القسام کے کمانڈرمحمد الضیف کون تھے اور وہ کیسے اسرائیل کا نمبر ون دشمن بنا؟
Jan ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۶صہیونی جنگی طیاروں نے ٹنل سے باہر آنے والے محمد ضیف اور رافع سلامہ پر المواسی کے علاقے میں حملہ کیا۔
-
جنگی قیدیوں کی حوالگی کے موقع پر فلسطینی عوام کا جوش وخروش اور ان کے نعرے استقامتی محاذ کی حمایت کا مظہر ہیں: حماس
Jan ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۸حماس نے صیہونی جنگی قیدیوں کی منظم حوالگی کی تقریب کو دنیا کے لئے حیرت انگیز اور اس موقع پر فلسطینی عوام کے جوش وخروش اور ان کے نعروں کو استقامتی محاذ کی حمایت کا مظہر قرار دیا ہے۔
-
شام: صیہونی فوجیوں نے قنیطرہ گورنر ہاوس کو جلا دیا
Jan ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۲صیہونی فوجیوں نے جنوب مغربی شام میں قنیطرہ گورنر ہاوس کو آگ لگا دی اورعلاقے میں وسیع پیمانے پر زرعی زمینیں تباہ کر دیں۔
-
جنین پناہ گزین کیمپ کے خلاف اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت
Jan ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۷فلسطینی وزارت صحت نے مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔