پاکستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند اور پنجاب کے چار شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔
پاکستان کی سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے خلاف دائر اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔
پاکستان نے اہل غزہ کے لیے امداد کی دسویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ہندوستان کے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان میں دہشت گردی کا کوئی بھی بڑا واقعہ پیش آیا تو پاکستان میں گھس کر جوابی کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے پنجگور ضلع میں دہشتگردوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 7 مزدوروں کو قتل کر دیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصرالله کی شہادت کی تصدیق کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں واقع لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارہ چنار اور آس پاس کے علاقوں میں تکفیریوں کے حملے کل آٹھویں دن بھی جاری رہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے بجائے احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
ایران اور پاکستان کے سربراہوں نے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے کے لئے تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔