اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پاکستانی حکام سے ملاقات اور علاقائی صورتحال نیز باہمی روابط پر تبادلہ خیال کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کو ناقابل قبول سمجھتا ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پاکستان کا شہر لاہور پھر پہلے نمبر پر رہا۔ شہر کا فضائی معیار خراب ہونے کے سبب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
سابق پاکستانی صدر عارف علوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے دنیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت میں ایران کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف صیہونی فوجی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کل جمعہ کے دن پاکستانی مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ سڑکوں پر آئے اور فلسطین اور لبنان میں صیہونی دہشت گرد حکومت کے جرائم کی مذمت میں احتجاج کیا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر قیدیوں تین وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا-
پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی۔ گزشتہ روز جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا تھا۔