صہیونی میڈیا نے سخت سنسر شپ کے باوجود غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 818 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے غزہ پٹی کی نہایت افسوسناک اور ناگفتہ بہ صورت حال کے بیچ اسرائیل کے لئے اسلحوں کی برآمدات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور جرمنی کو غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔
صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کے چار سو اڑتیسویں دن بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی جرائم کے بارے میں بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غزہ پر جارحیت نے صیہونیوں کی چوتھائی آبادی کو خط افلاس سے نیچے دھکیل دیا ہے۔
روس اور بعض عرب ذرائع ابلاغ نے شام کے صدر کے دفتر کے ٹیلی گرام چینل کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مبینہ بیان جاری کیا ہے جس میں بشار اسد نے دمشق سے نکلنے کے حالات اور اس کی وجوہات کے بارے میں بتایا ہے۔
غزہ کے سرکاری ذرائع نے اس پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم میں ستر فلسطینیوں کی شہادت اور سڑکوں پر بکھری لاشوں کی خبر دی ہے۔
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی ادارہ صحت، عرب اور اسلامی ممالک اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے فلسطین میں طبی اور صحت عامہ کی امداد بھیجنے کی اپیل کی ہے۔