Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • تہران میں تین عالمی نمائشوں کا آغاز

تہران میں بیک وقت تین بین الاقوامی نمائشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

سیاحت کے بارے میں نویں عالمی نمائش تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں شروع ہوگئی ہے جو تین روز تک جاری رہے گی۔

یہ عالمی نمائش خانہ ایرانی کے نام سے ہورہی ہے۔سیاحت کی عالمی نمائش میں، حلال سیاحت، میڈیکل سیاحت، اور سیاحت کی صنعت میں غذا کے کردار کے بارے میں کانفرنسیں اور سیمینار بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔

سیاحت کی عالمی نمائش میں یونان، روس، جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، اسپین، فرانس، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، شام، عراق، تیونس، ملیشیا، قبرص، اٹلی، متحدہ عرب امارات اور یوگینڈا شرکت کر رہے ہیں۔

تفریحی سرگرمیوں اور پارکوں میں استعمال ہونے والے آلات، مشینوں ، جھولوں اور دیگر اشیا کے بارے میں ایک نمائش اسی ٹریڈفیئر سینٹر میں جاری ہے۔

اس نمائش میں مشہور ایرانی اور غیر ملکوں کمپنیوں نے عالمی معیار کی حامل اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں جواہرات کی آٹھویں بین الاقوام نمائش بھی شروع ہوگئی ہےجو انیس فروری تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں ایک سو پندرہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

ٹیگس