Feb ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران، سپاہ پاسداران کے شہیدوں کے خون کا انتقام لے گا: جنرل جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج سیستان و بلوچستان میں شہید ہونے والے سپاہ کے شہیدوں کے خون کا انتقام لین گی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے زاہدان، خاش سپر ہائی وے پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ اور تشیع جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردوں کی حالیہ سفاکانہ کارروائیوں کا جواب دینا ہوگا اور اگر پاکستان نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ایران دہشتگردوں کے خلاف بین ا لاقوامی قوانین کے تحت کارروائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے توقع کی جاتی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو مضبوط کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرے.

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو ایران کے جنوب مشرقی صوبے زاہدان،خاش سپر ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی بس پر سفاکانہ خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13زخمی ہوئے۔

ٹیگس