Jul ۱۸, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے گزشتہ 14 جولائی کو دس لاکھ لیٹر تیل اسمگل کر کے لے جا رہے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو روک لیا تھا جسکی فوٹیج آج جاری کی گئی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایک بیانیہ میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چودہ جولائی کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں گشت کر رہے اس کے جوانوں نے خلیج فارس میں ایک آئل ٹینکر کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ غیر ملکی آئل ٹینکر ایرانی کشتیوں سے دس لاکھ لیٹر تیل حاصل کر کے اسے بیگانہ جہازوں تک پہونچانے کی کوشش میں تھا جسے سپاہ پاسداران زیر نظر لئے ہوئے تھی۔اس آئل ٹینکر میں ۱۲ افراد پر مشتمل غیر ملکی عملہ موجود تھا۔ اس ٹینکر میں ۲۰ لاکھ لیٹر تیل لوڈ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز کو عدالتی حکم اور قانونی اداروں کی ہم آہنگی کے ساتھ تحویل میں لینے کے بعد جزیرہ لارک کےجنوب میں واقع  بندرگاہ منتقل کردیا گیا ہے۔اس خبر کی ویڈیو فوٹیج آج منظر عام پر لائی گئی ہے۔

اس خبر کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

ٹیگس