May ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں کئی اور دہشت گرد اسرائیلی فوجی ہلاک، ریزرو صیہونی فوجیوں کے ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا

صیہونی فوج نے غزہ میں اپنے دوفوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہيں جبکہ چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہيں زخمیوں میں دو اسرائیلی فوجی افسران بھی شامل ہيںاس درمیان اسرائیل کے ٹی ویژن چینل تیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک دنیا کے چالیس ملکوں نے صیہونی فوجیوں کے خلاف عدالتوں میں شکایتيں درج کرائی ہيں یہی وجہ ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ نے ممکنہ طورپر بیرون ملک سفر کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری کے خوف اور خطرات سے بچنے کے لئے ایک نئي ورکنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل نے اس سے پہلے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین سے باہر ملکوں میں صیہونی فوجیوں کے خلاف پچاس سے زائد شکایتیں مختلف عدالتوں میں درج کرائي گئی ہیں - خبروں میں کہا گيا ہے کہ فلسطین سے باہر ملکوں میں صیہونی فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائيوں اور انہيں سزا دلانے کی کوششوں میں اضافہ ہوگیا ہےدوسری جانب اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے تل ابیب یونیورسٹی کے ذریعے انجام دي گئي۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی فوج کے ریزرو فوجیوں میں بارہ فیصد فوجی جنھوں نے غزہ جنگ میں حصہ لیا ہے دہنی اور نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیںصیہونی اخبار ہارآتض نے لکھا ہے کہ ریزرو صیہونی فوجیوں کے ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوجانے کی وجہ سے اب یہ فوجی کسی کام کے نہيں رہ گئے ہيں۔ مذکورہ اخبار نے اس سے پہلے لکھا تھا کہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی بیماریوں میں بڑے پیمانے پر اضآفہ ہوا ہے۔

 

ٹیگس