Sep ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی معطلی سے متعلق تیسرے فیصلے کا اعلان

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی معطلی سے متعلق تیسرے فیصلے کا اعلان بہت جلد ہو جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہ جو اس وقت بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر ہیں کہا ہے کہ صدر مملکت حسن روحانی کی جانب سے ایران جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی معطلی سے متعلق تیسرے فیصلے کا جلد اعلان کردیا جائے گا.

محمد جواد ظریف نے ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مغربی فریقین کو خبردار کیا کہ اگر یورپ نے جمعرات کے روز سے قبل اپنے وعدوں پر عمل درآمد شروع نہ کیا تو ایران بھی اپنے تیسرے فیصلے کا اعلان کرے گا.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تیسرے مرحلے کے نفاذ کا مطلب مذاکرات کا خاتمہ نہیں ہے ہم مذاکرات کو جاری رکھیں گےاور جب ہمارے فریق اپنے وعدوں پر عملدرآمد شروع کریں تو ہم جوہری معاہدے کے مطابق کئے گئے اقدامات  پر عمل کریں گے۔

ٹیگس