Jun ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران کو ڈرانے کی امریکی کوشش ناکام

حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جس طرح کشتی کے رنگ میں جعلی طاقت دکھاتا ہے، اسی طرح اس نے جعلی طاقت سے ایران کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی مگر ناکام ہو گیا۔

تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقی کے سربراہ  حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں  نماز جمعہ کے اجتماع میں خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کی جدید ٹیکنالوجی سے خوفزدہ ہے-

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جنگی طیارے اور نیوی لیکر آیا مگر ایران نے امریکہ کا جدید ٹکنالوجی والا ڈرون تباہ کرکے بتا دیا کہ وہ امریکہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈرون کی تباہی کے بعد ٹرمپ نے حملے کا حکم دیکر واپس لے لیا، اور یہ کہا کہ اگر حملہ ہوتا تو  150 ایرانی شہری مارے جاتے،در اصل  ٹرمپ کو پینٹاگون نے بتا دیا تھا کہ آدھے گھنٹہ میں ایرانی، امریکہ کا سارا رعب و دبدبہ بحیرہ عرب میں غرق کردیں گے، یہ امریکہ کا رعب نہیں بلکہ امریکہ کی حکومت غرق ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی شہید پرور قوم ہیں، وہ لاشیں اٹھانا جانتے ہیں جبکہ امریکی تابوت نہیں اٹھا سکتے، ایرانیوں نے لاکھوں شہداء کے جنازے اٹھائے ہیں، جبکہ اگر امریکہ کے اندر جنازے اٹھے تو امریکی عوام ہی ٹرمپ کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹ لیں گے۔ اس لئے امریکہ ایران پر حملے کی حماقت نہیں کرے گا۔

 سیاسی خطبہ سننے کے لئۓ یہاں کلک کریں

پاکستان میں نصیریت کے فتنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تشیع کیخلاف منظم سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعفری تشیع کے مقابلے میں جعلی تشیع کو لایا گیا ہے۔ آج تشیع کو پرکھنے کا معیار موجود ہے کہ اگرحضرت امام جعفر صادقؑ کے دین کیساتھ مطابقت رکھتے ہیں تو وہ تشیع ہے اور اگر اس کی تعلیمات کے مطابق نہ ہو تو یہ جعلی شیعہ ہے اور یہ ایم آئی سکس کی تشیع ہے۔

خطبہ اول سننے کے لئے یہاں کلک کریں

 

ٹیگس