Nov ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران مخالف پابندیوں کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی ٹرمپ کی کوشش

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران مخالف پابندیوں کی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں کو کم رکھنے کی غرض سے ایران کے تیل پر بتدریج پابندیاں عائد کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے دعوی کیاتھا کہ وہ ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچادیں گے۔ ٹرمپ نے اب اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے تیل پر آہستہ آہستہ پابندی لگائیں گے-
ٹرمپ نے بارہا یہ دعوی کیا تھا کہ وہ پانچ نومبر سے پہلے ہی، جب پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا ایرانی تیل کی برآمدت کو صفر تک پہنچا دیں گے-
واضح رہے کہ امریکا نے واضح طور پر پسپائی اختیار کرتے ہوئے آٹھ ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کے لئے مستثنی کر دیا ہے - ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کے بعد بھی اس معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر ملکوں برطانیہ ، فرانس، جرمنی، چین اور روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے میں باقی رہیں گے اور ایران کے ساتھ تجارت کرتے رہیں گے اور ایرانی تیل بھی خریدتے رہیں گے۔

 

ٹیگس