Jan ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • بریگزٹ کی عدم منظوری پر کوربن کا انتباہ

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی دارالعوام میں اگر بریگزٹ کو منظوری نہیں دی جاتی ہے تو قبل از وقت انتخابات کو ترجیح حاصل ہو گی۔

انھوں نے تاکید کی ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے اگر آئندہ ہفتے بریگزٹ کی حمایت میں ووٹ حاصل کرنے میں شکست سے دوچار ہو جاتی ہیں تو ان کی جماعت قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کرے گی۔

ان کے اس بیان پر کنزرویٹو پارٹی کے رہنما برینڈن لیویس نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی کے پاس بریگزٹ کے بارے میں کوئی منصوبہ نہیں ہے اور وہ صرف برطانوی عوام کو مایوس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

برطانوی قانون دانوں کا خیال ہے کہ پندرہ جنوری کو اگر تھریسا مئے بریگزٹ کے مسئلے میں پھر شکست سے دوچار ہوجاتی ہیں تو انھیں صرف تین دنوں کے اندر کوئی متبادل بل پیش کرنا ہو گا۔

ٹیگس

کمنٹس