ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی، روس کے اپنے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے لوہی ملہار علاقے میں پیر کی سہ پہر عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) سمیت چار اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چین کی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-
ہیمنت سورین نے عدالت سے ضمانت ملنے اور جیل سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وزارت اعلی کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔
گزشتہ ہفتوں کے دوران شدید گرمی سے بے حال ہوا ہندوستان اب شدید بارشوں اور سیلاب کی زد پر آ گیا ہے۔
ہندوستان نے زمبابوے سے پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ ہارنے کے بعد دوسرے میچ میں اسے شکست دے دی۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع کولگام میں سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چھے عسکریت پسند مارے گئے ہيں۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم مودی روسی فوج میں ہندوستانی نوجوانوں کا معاملہ پوتین کے ساتھ اٹھائیں گے۔
ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں ہندوستان اور ایران کی ممتاز سیاسی و ثقافتی شخصیات کی شرکت سے پردیس کے مجاہد عنوان سے نواں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔