ہندوستانی میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والی ادارکارہ کنگنا رانوت کو چنڈی گڑھ ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل نے تھپڑ ماردیا جس کے بعد ہوائی اڈے پر افرا تفری مچ گئی۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کئی طرح سے ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ آمرانہ حکومت کے سامنے نہیں جھکے اور اسی کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ان کی جدوجہد ثمر آور ہوئی ہے۔
ہندوستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیابی سےآغاز کردیا۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا انتخابات میں مسلسل تیسری جیت کے بعد دنیا بھر سے نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستان کی صدر نے نریندر مودی کا وزیر اعظم کے عہدے کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
ہندوستان میں لوک سبھا عام انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔
ہندوستان کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی تقریباً اپنے اختام کو پہنچ رہی ہے، لوک سبھا میں سادہ اکثریت کےلیے 543 نشستوں میں سے 273 پر کامیابی درکار ہوتی ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے سامنے آ رہے نتائج کے دوران پریس کانفرنس کی ۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے اور رجحانات بھی سامنے آرہے ہیں۔
ہندوستان میں عام انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ایگزیٹ پول پر حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان نفسیاتی جنگ جاری ہے۔