پاکستان نے افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان کے کئی اڈوں کو تباہ کرنے اور بعض عناصر کو قتل کرنے کا دعوی کیا ہے جس پر طالبان نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے
جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
آج دنیا بھر میں نبی خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
جمہوریہ آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی جماعت کی لیڈر شپ کو سول نافرنی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایات دے دی ہیں۔
پاکستان کے علاقے پاراچنار میں علاج کی سہولیات نہ ملنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 13 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر پاکستانی حکام اور عوام نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کے اشتہارات جاری کر دیئے ہیں۔
ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے 100 ویں یوم پیدائش پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت ہندوستانی قوم نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔