ہندوستان کے مرکزی وزیر آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھانے کے لیے جے پور پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلوں میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کی ایک بار پھردھمکی دی ہے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق کے سرحدی علاقے کے قریب ترکیہ کے فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔
لوئرکرم میں بگن کے علاقے میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے جنوبی لبنان میں واقع شہروں بنی حیان اور مرکبا پر صیہونی فوج کی بمباری کی خبر دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے سی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایران معاہدے کے حصول کے ہدف کے ساتھ، تعمیری اور بلا تاخیر مذاکرات کے لیے آمادہ ہے۔
مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اگر ایک اچھا ڈی پی او یا افسر ہوتا تو کرم کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہوجاتا ہے اور اس قدر جانیں ضائع نہ ہوتیں۔
امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
تیونس میں سیفکس شہر کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے کےنتیجے میں 24 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔