Oct ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • بحرین ایشین یوتھ گیمز 2025، ہندوستان کی کبڈی ٹیم ایران کی لڑکے اور لڑکیوں دونوں ٹیم کو ہرانے میں رہی کامیاب

بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز 2025 میں ہندوستان کے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کی کبڈی ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلوں میں جیت حاصل کی ہے۔

سحرنیوز/کھیل:  فائنل میں ہندوستان کی دونوں ٹیموں کا سامنا ایران سے ہوا۔ لڑکوں کی ہندوستانی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایران کو 32 کے مقابلے 35 سے شکست دی، جبکہ لڑکیوں کی ٹیم نے خواتین کی ایرانی ٹیم کو 21 کے مقابلے 75 سے  با آسانی ہرادیا۔

گزشتہ روز حاصل کئے گئے سات تمغوں کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں ہندوستان کی جانب سے جیتے گئے تمغوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے، جس میں سونے کے دو، چاندی کے تین اور کانسے کے 5 تمغے شامل ہیں۔

ٹیگس