Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ ہندوستان کے خلاف مظاہرہ

مجلس علمائے ہند نے اس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی دباو میں آئے بغیر ظالموں کا ساتھ دینے سے گریز کریں اور ملک کے ان کروڑوں باشندوں کے جذبات کو سمجھیں جو انسانی بنیادوں پر دہشت گردوں کی مخالفت کررہے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان کے دورے کے خلاف ہندوستانی عوام ایک بار پھر سراپا احتجاج ہیں  اور اس ملک میں امریکی صدر کے دورہ ہندوستان کےخلاف آوازیں اور نعرے بلند ہورہے ہیں۔ اور لکھنو کے عوام نے کل جمعہ کی نماز کے بعد آصفی مسجد کے باہر مظاہرہ کیا اور سینکڑوں مظاہرین نے امریکہ کے صدر کے دورہ ہندوستان کی مخالفت ومذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئےمولاناحیدر رضا ، مولانا نجم الحسن رضوی اور دیگر مقررین نے کہا کہ جس انداز سے ایک منصوبہ بند سازش اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت امریکہ نے پوری دنیا کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیاہے اس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں جہاں دہشت گردی ہے وہاں وہاں امریکہ اور اس کی سازشیں کارفرما ہیں اورقاسم سلیمانی کی شہادت سے یہ پوری طرح واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ہر اس شخص اور ملک کے دشمن ہیں جو دہشت گردی کے خلاف ہیں اسے لئے کہ امریکہ کا مقصد دہشت گردی کو ختم کرنا نہیں بلکہ اسے فروغ دے کر اپنے جنگی ہتھیاروں کی سپلائی کو یقینی بناناہے ۔

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور خصوصی وفد کے ساتھ 24-25  فروری کو ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ٹیگس