ٹریکٹر ریلی میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں کسان دہلی کی طرف روانہ
Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
کسانوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر کسان محاذ کی طرف سے دہلی کے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کے بعد اس ملک کے مختلف علاقوں سے کافی تعداد میں ٹریکٹروں کے قافلوں کے ساتھ کسان دہلی بارڈر کی طرف روانہ ہورہے ہیں اور ہر طرف جھنڈا لگے ٹریکٹر جاتے دکھائے دے رہے ہیں۔
کسانوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو ٹف ٹائم دینے کی پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ ہندوستانی کسان 26 نومبر سے مسلسل متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہروں کے دوران اب تک 70 کے قریب کسان اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔