Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ہند، چین کےدرمیان 10 ویں دورکے مذاکرات

ہندوستان اور چین نے 9 ماہ کے تعطل کے بعد دونوں ممالک کی افواج کو پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی ساحلوں سے 'مرحلہ واراور مربوط انداز میں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان اور چین کی فوج کے سینئر کمانڈروں کے درمیان آج اعلیٰ سطح پر دسویں دور کی بات چیت ہوگی جس میں دونوں فریقین مشرقی لداخ میں پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے سے افواج اور ٹینکوں کی واپسی کی تکمیل کے بعد اس عمل کو مزید آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین فوجیوں کو منتقل کرنے کا عمل 10 فروری کو شروع ہوا تاہم ذرائع  کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق پینگونگ لیک علاقوں میں فوجیوں کی واپسی کا عمل ختم ہوگیاہے۔

ٹیگس