Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • روسی میزائیل دفاعی نظام ہندوستان میں نصب کرنے کی تیاریاں

روس کا فراہم کردہ میزائل دفا‏عی نظام، ایس فور ہنڈریڈ آئندہ ماہ فروری تک ہندوستان میں اپنا کام شروع کردے گا۔

ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملکی دفاعی ماہرین نے پنجاب ایئربیس میں ایس فور ہنڈریڈ کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے جس میں چھے ہفتے لگیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم بیک وقت پاکستان اور چین کے ساتھ ملنے والی ہندوستان کی شمالی سرحدوں کو تحفظ فراہم کرنے کے قابل ہوگا۔
ایک ہندوستانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایس فور ہنڈریڈ کے ذیلی آلات مطلوبہ مقامات پر نصب کرنے کی غرض سے روانہ کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان روس سے ایس فور ہنڈریڈ قسم کے پانچ میزائیل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ہندوستان نے امریکہ کی دھمکیوں اور مخالفت کے باوجود اکتوبر دوہزار اٹھارہ میں روس سے ایس فورہنڈریڈ میزائیل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کی مالیت پانچ ارب ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

 

ٹیگس