افغانستان کے لئے ہندوستانی گندم کی امداد
ہندوستان نے افغانستان کے لئے گندم کی امداد کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد اور اس ملک کو گندم کی فراہمی سے متعلق خوراک کی عالمی تنظیم کے ساتھ ایک اور سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔
شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ خوراک کی عالمی تنظیم کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق ہندوستان افغان عوام کو کئی ہزار ٹن گندم فراہم کرے گا۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ ہندوستان مجموعی طور پر پچاس ہزار ٹن گندم پاکستان کے راستے افغانستان بھیجے گا۔ ہندوستان کا یہ اقدام پہلے عمل میں آنا تھا مگر پاکستان کے راستے منتقلی پر اسلام آباد کی جانب سے مخالفت کی بنا پر اس اقدام میں تاخیر ہوتی رہی۔
واضح رہے کہ جنگ یوکرین کی بنا پر روس سے گندم کی درآمدات میں پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات کے بعد دنیا میں گندم پیدا کرنے والے دوسرے بڑے ملک کی حیثیت سے ہندوستان دنیا میں وسیع پیمانے پر گندم فراہم کر رہا ہے۔