Jun ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۰:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے لئے ہندوستان کی انساندوستانہ مدد

حکومت ہندوستان نے افغان عوام کی مدد کے لئے مزید تین ہزار ٹن گندم افغانستان روانہ کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان آرندام باگچی نے کہا ہے کہ حکومت ہندوستان افغان عوام کی انساندوستانہ مدد کرنے کی بدستور پابند ہے۔ پیر کے روز پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی ادارۂ خوراک اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے تینتیس ہزار پانچ سو ٹن گندم افغانستان روانہ کر چکا ہے۔
حکومت ہندوستان نے مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد بھی غذائی اشیاء، خیمے اور دواؤں پر مشتمل پچیس ٹن امدادی پیکج کابل بھیجا ہے۔ 
اس سے قبل ہندوستانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ حکومت نے کابل میں اپنے سفارتخانے میں ایک ٹیکنیکل ٹیم  بھیج کر افغانستان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ 
ہندوستانی وزارت خارجہ نے کابل میں اپنے سفارت خانے میں اس ٹیم کی تعیناتی کی تصدیق ضرور کی تاہم یہ بھی کہا ہے کہ یہ اقدام افغان عوام کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی اور تہذیبی تعلقات کے تناظر میں انجام پایا ہے اور اس کا مطلب افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔ 

ٹیگس