ہندوستان سے امریکا ہوا ناراض، کیا احتجاج
امریکہ نے روس سے تیل خریدنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس کے باوجود ہندوستان روس سے خام تیل خرید رہا ہے جس پر امریکہ نے اعتراض کیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ تیل کو ایک ہندوستانی بحری جہاز نے ایک روسی ٹینکر سے سمندر میں لیا اور مغربی ساحل پر واقع گجرات کی بندرگاہ پر لایا گیا اور یہاں ریفائن کیا گیا۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر مائیکل پاترا نے بتایا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ یہ منتقلی ہائی سی کے ذریعے ہو رہی ہے تاہم ہندوستان میں امریکی سفارت خانے نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں، آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ ریفائنڈ پروڈکٹ کو اس جہاز پر واپس رکھ دیا گیا تھا اور وہ بغیر کسی منزل کے روانہ ہو گیا تھا۔
پاترا نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ روسی خام تیل کو تبدیل کر کے اسے ایک ڈسٹلٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان روس کے خلاف پابندیوں میں شامل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اس نے یوکرین پر روس کے حملے کی کھل کر مذمت کی ہے۔