Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • طلبہ اپنی کامیابی کے ساتھ انسانیت کے تئیں اپنے فرائض پر بھی توجہ دیں: ہندوستانی صدر

ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ خود بااختیار بنیں اور دوسروں کو بھی بااختیار بنائیں۔

سحر نیوز/ہندوستان: شہر حیدرآباد کے مختلف تعلیمی مراکز کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہندوستان نےکہا کہ طلبہ کو خود کی کامیابی پر مطمئن اور خوش نہیں ہونا چاہئے بلکہ انہیں ملک اور انسانیت کے تئیں اپنے فرض پر بھی توجہ دینا چاہئے۔

انہوں نے ٹکنالوجی کے فائدے دور دراز علاقوں اور غریب سے غریب ترین تک پہنچانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال سماجی انصاف کے آلہ کے طور پر کیا جانا چاہئے، انجینئرنگ نے ٹکنالوجی کی پیشرفت بشمول کمپیوٹرس، طبی آلات، انٹرنیٹ، اسمارٹ آلات اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں اہم رول ادا کیا ہے۔

مرمو نے کہا کہ دنیا کو بہتر مقام بنانے کی طاقت انجینئرس رکھتے ہیں اور وہ جو حل مستقبل میں نکالیں گے وہ عوام مرکوز اور ماحول دوست ہوگا۔ انہوں نے دنیا کی ٹکنالوجی کو سماجی، معاشی، سیاسی، تعلیمی اور ماحولیاتی پہلوؤں کا حامل قرار دیا۔

ہندوستانی صدر نے امید ظاہر کی کہ انجینئرس عوام کے وسیع تر مفاد میں انوکھی ٹکنالوجیز بنائیں گے اور عوام کی زندگی کے معیار میں بہتری لائیں گے۔

ٹیگس