Jan ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • فوٹو: نیوز بائٹ
    فوٹو: نیوز بائٹ

آگ میں جھلسنے اور دھویں میں دم گھٹنے سے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے ہازرا اسپتال میں زبردست آگ لگنے سے دو ڈاکٹروں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے ہونے والوں میں ڈاکٹر وکاس ہازرا اور ڈاکٹر پریما ہازرا بھی شامل ہیں۔ دونوں میاں بیوی تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ میں جھلسنے اور دھویں میں دم گھٹنے سے سبھی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس ریسکیو آپریشن کے دوران مریض سمیت 9 افراد کو بچا لیا گیا۔ اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں فائر فائٹنگ کے انتظامات بھی نہیں تھے اور سکیورٹی میں بھی سنگین غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کا یہ واقعہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد پورے ہسپتال میں افراتفری مچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر وکاس ہازرا اور ڈاکٹر پریما ہازرا کا گھر اور ہزارہ اسپتال دونوں ایک ہی احاطے میں تھے۔ پہلے گھر میں آگ لگی جس کے بعد آہستہ آہستہ ہسپتال تک پھیل گئی۔ اس دوران گھر میں موجود ڈاکٹر جوڑے اور ان کے عملے سمیت 6 افراد کی موت ہو گئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کے لیے 8 فائر انجن لگائے تاہم جب تک فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم آگ پر قابو پاتی تب تک ڈاکٹر جوڑے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو چکے تھے۔

ٹیگس