ہندوستان امریکی منشأ کے خلاف روس سے تیل خریدنے پر مُصر
ہندوستان نے مغربی بالخصوص امریکی دباؤ کے باوجود روس سے تیل کی خریداری کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
سحر نیوز/ہندوستان: آمریکا اور مغربی ممالک یوکرین کے خلاف روس کے فوجی آپریشن کی مذمت کرنے کے لئے ہندوستان پر دباؤ بنا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ امریکہ اس بات کے بھی درپے ہے کہ وہ ہندوستان کو روس سے سستے داموں پر ملنے والے تیل کی خریداری سے بھی روک دے، تاہم امریکہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہندوستان گزشتہ دو ماہ کے دوران روس کا تیل خریدنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔
تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے ہندوستان کے اعلیٰ سرکاری عہدے دار امیتابھ کنٹ نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی، ماسکو سے تیل کی خرید و فروخت کا سلسلہ ہر ممکن حد تک جاری رہے گا، اسکے علاوہ دونوں ہی ممالک تجاری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی قومی کرنسی میں ٹریڈنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے یوکرین جنگ کے بعد روس کے خلاف عائد مغربی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات کے باوجود نئی دہلی نے روس سے تیل کی خریداری کا سلسلی نہیں روکا اور آج بھی روس کی تیل کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔