Jul ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ بس میں آگ لگنے سے 33 افراد ہلاک و زخمی

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے ایکسپریس وے پر ایک بس میں آگ لگنے سے 33 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بس یاوتمال سے پونے جا رہی تھی جس میں 33 مسافر سوار تھے جن میں سے 25 تو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 8 مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

ہندوستان کے وزیر اعظم اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق بس حادثے کے متأثرین کے خاندان کے لیے 5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگس