Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • علاقے میں اقتصادی تبدیلیوں کیلئے چابہار بندرگاہ کی بہت اہمیت ہے: ہندوستانی سفیر

تہران میں ہندوستان کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران کی چابہار بندرگاہ کا منصوبہ علاقے میں اقتصادی تبدیلیوں کیلئے ایک سنگ میل اور ہندوستان کیلئے سنہری موقع ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ایران میں ہندوستان کے سفیر رودوگورو شیرسٹھ نے چابہار بندرگاہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ علاقے، یوریشیا اور یہاں تک کہ یورپ میں تجارتی لین دین کی توسیع میں منفرد حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اس بندرگاہ سے نقل و حمل کی اپنی گنجائش سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نقل و حمل کا شمال جنوب کوریڈور سمندر تک دسترسی کیلئے خشکی میں محصورملکوں کیلئے ایک محفوظ کارآمد راستہ ہے اور ایران کی چابہار بندرگاہ واحد ایسی بندرگاہ ہے جو بحرہند اور بحیرہ مکران میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی چابہار بندرگاہ اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن کی بنا پرخشکی میں محصور وسطی ایشیا کے مختلف ملکوں من جملہ افغانستان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجیکستان، قرقیزستان اور قزاقستان کی آزاد سمندر تک رسائی کیلئے خاص اہمیت کی حامل ہے۔

ٹیگس