Jul ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ

ہندوستان کی ریاست مھاراشٹرا میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں بہت سے افراد مٹی کے نیچے دب گئے ہیں جن میں سے 16 افراد کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست مھاراشٹرا میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ کے ہونے والے واقعات میں بہت سے افراد مٹی کے ملبے کے نیچے دب گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریاستی حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ابھی تک ہم نے لاشوں کی گنتی نہیں کی ہے لیکن اندازہ ہے کہ ابھی تک 12 سے 14 افرد کی لاشوں کو مٹی کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ مزید لوگوںکو دھونڈنے یا ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لئے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 50 افراد ملبے کے اندر موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس