ہندوستان میں شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک (ویڈیو)
ہماچل پردیش اور ہمالیہ علاقے میں موسلادھار بارشوں اور زمیں کھسکنے سے 58 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور گاڑیاں، عمارتیں اور پل تباہ ہونے کی خبر ملی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ہماچل پردیش اور ہمالیہ کے علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جب کہ ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے بارشوں، سیلاب اور زمین کھسکنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار سے اب تک ہماچل پردیش میں 50 لوگ ہلاک ہوئے۔
شملا میں زمین کھسکنے سے ایک مندر میں موجود 9 لوگ مارے گئے جب کہ بہت سارے ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کےلئے امدادی کارروائیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے حالیہ قدرتی حادثات سے پورے ملک میں خاندانوں کےلئے ناقابل تصور مشکلات پیدا ہوگئی ہیں اور میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلاتا ہوں کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کریں گی۔