ہندوستان کا 76واں یوم آزادی، برطانوی راج کی غلامی کے بعد آزادی کی خوشیوں کی دھوم دھام
ہندوستان میں برطانوی راج سے آزادی کی 76ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اسکول، کالج اور دوسرے مقامات کو ہندوستانی پرچم سے سجانے کے ساتھ قومی نغمے، ملک سے وفاداری کی فلمیں بھی چلائی جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں پہلی جنگ عظیم کے بعد موہن داس گاندھی کی سربراہی میں آزادی کی تحریک شروع ہوئی، برطانوی ہاؤس آف کامنز میں 4 جولائی 1947ء کو انڈین آزادی کا بل پاس کیا گیا اور 15 اگست 1947ء کو ہندوستان نے آزادی حاصل کی اور 200 سال کی غلامی کا خاتمہ ہوا۔
15اگست کو ہندوستان میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے اور لال قلعے پر ہندوستان کے وزیراعظم قومی پرچم لہرانے کی تقریبات کا آغاز کرتے ہیں۔ وزیراعظم کی تقریر کے بعد فوجی پریڈ کی جاتی ہے۔
ہندوستان ٹایمز کی رپورٹ کے مطابق 15 اگست 1947ء اس وقت کے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے لال قلعے کے لاہوری گیٹ پر پرچم لہرا تھا اور اس کے بعد ہرسال ہر وزیراعظم نے اس روایت کو باقی رکھا ہوا ہے۔