Sep ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran

دہلی میں حکام نے بندروں کو جی 20 اجلاس کے لئے مقرر ہ مقامات سے دور رکھنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کر لیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی حکام کی جانب سے بندروں کو جی 20 کے اجلاس میں افراتفری مچانے اور انہیں اجلاس سے دور رکھنے لے لیے انوکھا طریقہ تلاش کیا ہے۔
بندروں کو دور بھگانے کے لیے مختلف علاقوں میں بڑے اور لڑاکا لنگور بندروں کے لائف سائز تصویری بورڈ نصب کردیئے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جانوروں کی آوازیں نکالنے والے 30 سے 40 افراد کو مختلف مقامات پر بھی تعینات کیا جائے گا جو جانوروں کی آوازیں نکال کر اجلاس کی حدود میں داخل ہونے والے چھوٹے بندروں کو ڈرا کر دور رکھ سکیں۔
رپورٹ کے مطابق بندروں کو مخصوص مقامات پر کھانا بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ کھانے کی تلاش میں ادھر ادھر ٹہلتے نہ پھریں۔
 دہلی میں بندروں کی  بڑی تعداد کی موجودگی کے باوجود  حکام کو توقع ہے کہ یہ طریقے  بندروں کو اجلاس کے مقررہ مقامات سے دور رکھنے کیلئے کارگر رہیں گے۔

 

ٹیگس