Sep ۱۳, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک تصادم میں فوج کا کرنل، میجر اور ایک ڈی ایس پی ہلاک

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والے تصادم میں ہندوستانی فوج کا ایک کرنل، میجر اور ایک ڈی ایس پی ہلاک ہوگیا ہے۔ ہندوستانی حکام نے بدھ کی شام یہ اطلاع دی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: اطلاعات کے مطابق فوج نے دہشت گردوں کی موجودگی کی ٹھوس اطلاع ملنے پر آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کی نگرانی کے لئے کمانڈنگ آفیسر کرنل من پریت سنگھ خود موقع پر پہنچے تھے لیکن جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے نیچے اترے عسکریت پسندوں نے فورا گولی چلانی شروع کردی اور پہلی ہی فائرنگ میں انہیں گولی لگ گئی۔ جائے وقوعہ پر گھنے جنگل ہونے کی وجہ سے انہیں فوری طور پر نہیں نکالا جا سکا۔ ہندوستانی ذرا‏ئع نے بتایا کہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے کرنل کی موت ہوگئی۔

کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ وہی عسکریت پسند گروپ ہے جس نے ماہ رمضان میں راجوری میں فوج کے ایک ٹرک پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 5 فوجی مارے گئے تھے۔

 

ٹیگس