Sep ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: شمسی مشن آدتیہ ایل ون کا چوتھا مرحلہ کامیاب، اسرو

ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے "اسرو" نے شمسی مشن آدتیہ ایل ون کا مدار بڑھانے کا چوتھا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان:  ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے "اسرو"  نے جمعہ کو اعلان کیا کہ سورج کا مطالعہ کرنے کے لئے، سوریہ مشن آدتیہ ایل ون کے مدار میں اضافے کا مرحلہ آج صبح اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک بنگلورو میں انجام پایا۔

اسرو نے بتایا ہے کہ ماریشس، بنگلورو، ایس ڈی ایس سی، ایس ایچ اے آر اور پورٹ بلیئر میں اسرو کے گراؤنڈ اسٹیشنوں نے اس آپریشن کے دوران سیارے کو ٹریک کیا۔

ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کے مطابق حاصل کردہ نیا مدار، دو سو چھپن کلومیٹر ضرب ایک لاکھ اکیس ہزار نو سو تہتر کلومیٹر ہے۔

ٹیگس