Sep ۱۷, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستانی پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر سیشن سے ایک دن پہلے قومی پرچم لہرا دیا گیا

ہندوستان میں پارلیمنٹ کا اسپیشل سیشن شروع ہونے سے ایک دن پہلے نئی عمارت پر قومی پرچم لہرا دیا گیا۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے چیئرمین اور ملک کے نائب صدر جگدیش دھنکڑ نے قومی پرچم لہرایا۔

ہندوستانی پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب میں ایوان زیریں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال، بعض دیگر مرکزی وزرا اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی پارٹیوں کے قائدین نیز دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

اس تقریب میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے سربراہوں اوم برلا اور جگدیش دھنکڑ نے سینٹرل ریزروپولیس فورس کے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور پھولوں کی ٹوکریں پیش کرکے ان کی تکریم کی گئی

ہندوستانی پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب ایسی حالت میں منعقد ہوئی ہے کہ کل اٹھارہ ستمبر سے ہندوستانی پارلیمنٹ کا اسپیشل سیشن شروع ہورہا ہے۔

ٹیگس