ہندوستان: نیتن یاہو کوبغیر مقدمہ چلائے قتل کردینا چاہئے، کانگریسی رہنما
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے ایک رکن پارلیمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو بغیر مقدمہ چلائے گولی مار کر قتل کردینا چاہئے۔
سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالا کے شہر کاسرگوڈ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی رکن پارلیمان راج موہن انیتھن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مقدمہ چلائے بغیر گولی مار کر ہلاک کردینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو جنگی مجرم بن کر سامنے آ گئے ہیں، اب وقت آگیا ہے، ان کو گولی مارکر ختم کردینا چاہئے کیونکہ ان کا ظلم جنگی سطح کا ہے۔ راج موہن نے کہا کہ آپ پوچھ سکتے ہیں جنیوا کنونشن کے تحت سمجھوتے توڑنے والے کے ساتھ کیا کیا جانا چاہئے؟ راج موہن انیتھن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر ظلم کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ یونائیٹڈ مسلم جماعت نے کیرالا کے شہر کاسرگوڈ میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے جمعہ کے روز ایک ریلی نکالی تھی اور کاسرگوڈ سے ہی راج موہن انیتھن کانگریس کے رکن پارلیمان ہیں۔