Dec ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • دہلی شدید کہرے کی لپیٹ میں

ہندوستان کےدارالحکومت میں گہرے کہرے کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پورا دہلی شدید کہرے کی لپیٹ میں ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق کہرے کی شدت کے نتیجے میں حدنگاہ کم ہوکر پچاس میٹرتک رہ گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دہلی کے محکمہ موسمیات نے گھنے کہرے کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے ۔

دہلی کے محکمہ موسمیات کے مطابق گہرے کہرے کے ساتھ ہی فضائی آلودگی بھی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

دہلی کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال آئندہ دن تک برقرار رہے گی ۔ گہرے کہرے کے باعث دہلی آنے اور یہاں سے جانے والی ایک سو دس پروازیں اور درجنوں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ دہلی کے ساتھ ہی این سی آر، مغربی اور مشرقی اتر پردیش، شمالی راجستھان ، پنجاب اور ہریانہ سمیت پورا شمال مغربی ہندوستان سرد لہر اور گہرے کہرے کی لپیٹ میں ہے۔

ٹیگس