Jan ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے مابین قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان نے نئی دہلی اور اسلام آباد میں اپنے سفارت کاروں کے ذریعے جوہری تنصیبات اور سہولیات کا تبادلہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: موصولہ خبروں کے مطابق ہندوستان اور پاکستان نے نئی دہلی اور اسلام آباد میں اپنے اپنے سفارت کاروں کے ذریعے ایک دوسرے کے قیدیوں، ماہی گیروں، جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے-

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی تحویل میں موجود تین سو سینتیس عام قیدیوں اور اکیاسی ماہی گیروں کی فہرست شیئر کی ہے ، جو پاکستانی ہیں یا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔

اسی طرح پاکستان نے اپنی تحویل میں سینتالیس عام قیدیوں اور ایک سو چوراسی ماہی گیروں کی فہرست شیئر کی ہے جو ہندوستانی ہیں یا ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہندوستانی ہیں۔

واضح رہے کہ فہرستوں کا یہ تبادلہ ایک دوطرفہ معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری کو کیا جاتا ہے کہ جس کی رو سے دونوں فریقین کو ایک دوسرے کے جوہری مقامات پر حملہ کرنے سے منع کیا گیا ہے- معاہدے کے مطابق جوہری تنصیبات یا سہولیات میں جوہری توانائی اور تحقیقی ری ایکٹر، ایندھن کی تیاری، یورینیم کی افزودگی، آسوٹوپ کو الگ کرنا اور جوہری ایندھن اور مواد کے ساتھ کوئی دوسری تنصیب شامل ہے۔ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کو معلومات دینا ہوں گی۔

ٹیگس