Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

وشاخا پٹنم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میزبان ہندوستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: وشاخا پٹنم میں کھیلے گئے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہندوستان کے اوپنر جیسوال نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ڈبل سینچری اسکور کی ۔ ہندوستان نے پہلی اننگ میں تین سو چھیانوے رن بنائے اور پہلی اننگ میں انگلینڈ کو دو سو ترپن پر آل آؤٹ کر دیا ۔ دوسری اننگ میں ہندوستان نے شبھمن گل کی سینچری کی بدولت دو سو پچپن رن بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔ البتہ ہندوستان کو مجموعی طور پر انگلینڈ پر تین سو ننانوے رن کی برتری حاصل رہی ۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم دو سو بیانوے رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح چوتھے دن کا کھیل فیصلہ کن ثابت ہوا اور ہندوستان یہ میچ ایک سو چھے رن سے جیت گیا۔

 

ٹیگس