ہندوستان: کسان تحریک، شمبھو بارڈرپر کسانوں نے پتنگ سے ڈرون گرا دیا + ویڈیو
Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
کسانوں کے دہلی چلو مارچ کا آج دوسرا دن تھا اور پنجاب ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر آج بھی ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
سحرنیوز/ ہندوستان: دہلی سے میڈیا رپورٹوں کے مطابق کسانوں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں گزشتہ روز "دہلی چلو" مارچ شروع کیا جو آج بھی جاری رہا اور کسانوں نے دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی لیکن کسان بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ پولیس نے کل اور آج ڈرون کے ذریعہ بھی آنسو گیس کے گولے داغے لیکن آج کسانوں نے "دیسی جگاڑ" سے ڈرون کو گرادیا۔ کسانوں نے شمبھو بارڈر پر پتنگ اڑائی اور پتنگ سے ہی پیچ ڈال کر ڈرون کو زمین پر گرادیا۔ ویڈیو دیکھئے: