Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو لگا بڑا جھٹکا

ہندوستان کے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیجریوال کی ضمانت کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ فی الحال ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کی ضمانت پر پابندی لگا دی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ سماعت مکمل ہونے تک ضمانت پر پابندی رہے گی ۔ روز ایونیو کورٹ نے دہلی شراب اسکینڈل سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کل یعنی جمعرات کو کیجریوال کو باقاعدہ ضمانت دی تھی، لیکن آج ای ڈی کیجریوال کی ضمانت کے خلاف ہائی کورٹ پہنچی۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیجریوال کی ضمانت کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ ای ڈی نے ہائی کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔ ہائی کورٹ نے ای ڈی کی عرضی کو قبول کر لیا۔ ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو شراب اسکینڈل سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال کے آج تہاڑ سے باہر آنے کی بات چل رہی تھی لیکن اس سے پہلے ہی ای ڈی ہائی کورٹ پہنچ گئی۔

ٹیگس