Sep ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  •  وزیر اعظم مودی نے میرے خلاف سازش کی اور مجھے جیل میں ڈالا: اروند کیجریوال

ہندوستان کی عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے ان کے خلاف سازش کی اور انھیں جیل میں ڈالا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں میرے کاموں سے خوف زدہ ہو کر وزیر اعظم نریندر مودی نے میرے خلاف سازش کی اور مجھے جیل میں ڈالا۔

کیجریوال نے اتوار کو نئی دہلی میں جنترمنتر پر جنتا کی عدالت پروگرام میں اپنی حکومت کے دس سال کے کاموں کی تفصیلات بتائيں اور مرکزی حکومت پر سنگین الزامات لگائے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ دس برسوں میں ایمانداری سے حکومت چلائی; بجلی اور پانی مفت دیا ، تعلیم و صحت کی خدمات کو بہتر بنایا لیکن نریندر مودی نے ہمیں بے ایمان ثابت کرنے کی سازش کی اور اس کے تحت ہمیں اور منیش سسودیا اور عآپ کے بہت سے لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا۔

اروند کیجریوال نے بی جے پی کے حوالے سے آر ایس ایس اور اس کے سربراہ موہن بھاگوت کو بھی سخت ہدف تنقید بنایا ۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال اور ان کے چند ساتھیوں کو بدعنوانی کے الزام میں جیل میں ڈال دیا تھا۔

ٹیگس