Dec ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • کانگریس لیڈر راہل گاندھی دہلی کی ایک سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے۔
    کانگریس لیڈر راہل گاندھی دہلی کی ایک سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دہلی کی ایک سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے مہنگائی کے تعلق سے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں قابو سے باہر ہوتی جارہی ہیں اور حکومت سو رہی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق مسٹر راہل گاندھی نے سبزی منڈی جا کر لوگوں سے بات کی اور کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پا رہی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے-راہل گاندھی نے دہلی کے گری نگر میں سبزی منڈی کے اپنے حالیہ دورے اور گھریلو خواتین کے ساتھ بات چیت کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی دہلی کی ایک سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے۔

اس ملاقات میں خواتین نے کانگریسی رہنما سے کھانے پینے کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اپنی مشکلات بیان کیں۔ مسٹر گاندھی نے اس کے ساتھ اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ میں ایک مقامی سبزی منڈی گیا اور گاہکوں کے ساتھ خریداری کرتے ہوئے، میں نے دکانداروں سے یہ جاننے کے لیے بات کی کہ کس طرح عام لوگوں کا بجٹ خراب ہو رہا ہے اور کس طرح مہنگائی نے سب کو پریشان کر رکھا ہے۔کانگریس کے سابق سربراہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ لوگ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے جدوجہد کر رہے ہیں اور روزمرہ کی ضروریات کی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہیں۔راہل گاندھی نے اس مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کیا کھائیں گے اور کیا بچائیں گے۔

 

ٹیگس