Feb ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم کا دورہ فرانس

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے غیر ملکی چار روزہ دورے کے پہلے پڑاؤ فرانس پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو تین روزہ دورے پر فرانس پہنچے، جہاں وہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے ساتھ 'اے آئی ایکشن سمٹ' کی مشترکہ صدارت کریں گے اور دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ بدھ کو مودی اور میکرون پہلی عالمی جنگ میں قربان ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارگوز جنگی یادگار کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں، مودی مارسیلی میں ہندوستان کے نئے قونصل خانے کا افتتاح کریں گے۔
واضح رہے کہ دو روز پیرس میں قیام کے بعد وہ امریکہ جائیں گے جہاں انکی ملاقات صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگی۔

ٹیگس