ہندوستانی وزیر اعظم نے جین بینک بنانے کا اعلان کر دیا
Mar ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے غذائی تحفظ اور جینیاتی وسائل کو یقینی بنانے کے لیے جین بینک قائم کیا جائے گا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ بجٹ کے بعد کے ایک ویبینار کے دوران اعلان کیا ہے کہ ملک کے جینیاتی وسائل کے تحفظ کے لیے ایک جین بینک قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے جینیاتی وسائل اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ویبینار حکومت، صنعت، اکیڈمی اور شہریوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا ہے جو کہ تبدیلی لانے والے بجٹ کے اعلانات کو موثر نتائج میں تبدیل کرنے میں مدد کرنے کے لیے بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔