Apr ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں اسرائیل کے گھناؤنے جرم پر دنیا خاموش ہے؛ ہندوستانی اداکارہ

ہندوستانی اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ اسرائیل نہ صرف غزہ بلکہ ہمارے اندر انسانیت کے احساس تک کو ختم کر رہا ہے

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں غزہ کے النصر اسپتال پر بمباری میں ایک صحافی سمیت متعدد افراد کے زندہ جلنے کے واقعے پر سخت غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔
سوارا بھاسکر نے مزید کہا کہ غزہ میں روز والدین کو اپنے بچوں کی لاشیں اٹھائے روتے دیکھتی ہوں، بچوں کے سر بمباری میں تن سے الگ ہوتے دیکھتی ہوں، لوگ اپنے پیاروں کے جسمانی اعضاء پلاسٹک کے تھیلوں میں اٹھا کر در بدر پھرتے ہیں۔ آج ایک انسان کو خیمے میں زندہ جلا دیا گیا اور ہم سب یہ نسل کشی خاموشی سے دیکھ رہے ہیں۔
اداکارہ سوارا بھاسکر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو "بدترین جنگی جرائم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ ہمارے فون پر لائیو ہو رہا ہے اور ہم انکار بھی نہیں کر سکتے۔ ہم آہستہ آہستہ بے حس ہو رہے ہیں۔ صرف سوشل میڈیا پر وقت گزارنا یا آن لائن خریداری کرنا انسانیت کو نہیں بچا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معمولی بات نہیں کہ بچوں کو ذبح کیا جائے، اسپتالوں اور اسکولوں پر بم برسائے جائیں، مگر مغربی دنیا نے ان جرائم کو معمول بنا دیا ہے۔ ہمیں آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔ نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں۔

ٹیگس