May ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر کشیدگی مسلسل جاری ہے

کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں نے ایک دوسرے پر بلااشتعال فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے جوابی کارروائی کا دعوی کیا ہے۔ پاکستانی ذرائع نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔  پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے ایل او سی پر نکیال ، کھوٹی ، شاردا نیلم ، حاجی پیر اور کیل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی فوجیوں نے بھرپورجواب دیا۔

دوسری جانب ہندوستان سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا ہندوستانی فوج بھرپور جواب دے رہی ہے۔  ہندوستانی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اپنی بلا اشتعال فائرنگ کی آڑ میں مسلح افراد کو دراندازی کا موقع فراہم کررہی ہے لیکن ہندوستانی فوج پوری طرح سے چوکس ہے۔ اس نے سرحدوں پر نگرانی بڑھا دی ہے۔ فائرنگ کا یہ تبادلہ ایک ایسے وقت جاری ہے  جب ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر ایک اہم گفتگو ہوئی ہے۔

ٹیگس