پاکستان کے ساتھ ہونے والے تنازعہ پر جائزہ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ؛ جے رام رمیش
May ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کی گئی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے تنازعہ پر ایک جائزہ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ کرگل جنگ ختم ہونے کے بعد واجپئی حکومت نے ایک جائزہ رپورٹ تیار کی تھی اور بعد میں اس رپورٹ کو پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا مودی حکومت اب پہلگام حملے کے حوالے سے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی تحقیقات کے باوجود اسی طرح کا، ایک آزاد اور جامع کمیشن کے ذریعے اس پورے معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گی۔