May ۱۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر دفاع نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر اٹھایا سوال

ہندوستان کے وزیر دفاع نے اپنے دورہ جموں و کشمیر میں پاکستان کی ایٹمی تنصیبات اور گوداموں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات ، آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہونا چاہئیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا سے ان کا سوال ہے کہ کیا پاکستان کی ایٹمی اسلحے محفوظ ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے ایٹمی ذخائر کو آئی اے ای اے کی نگرانی حاصل ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے دفتر چارجہ کے ترجمان شفقت علی خان

ہندوستان کے وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ہندوستان کے مقابلے میں دفاعی نوعیت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر دفاع کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ آئی اے ای اے کے مینڈیٹ اور ذمہ داریوں سے ناواقف ہیں۔ پاکستان کے دفتر چارجہ کے ترجمان شفقت علی خان پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں ہندوستان کے وزیر دفاع کے بیان کی مذمت بھی کی۔

 

ٹیگس